ضلع وسطی کے 5 ٹاؤنز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین نے حلف اٹھالیا

کراچی : ضلع وسطی کے پانچوں ٹاؤنز، نیوکراچی، گلبرگ، لیاقت، ناظم آباد اور نارتھ ناظم آباد کے نومنتخب ٹاؤن کمیٹی چیئرمین اور وائس چیئرمین نے اپنے عہدوں کاحلف اُٹھالیاہے۔

ڈپٹی کمشنر ضلع وسطی طہٰ سلیم نے اپنے دفترمیں نو منتخب چیئرمین ٹاؤن کمیٹی اور وائس چیئرمین سے حلف لیا۔

تقریبِ حلف برداری کے بعد ڈپٹی کمشنرطہٰ سلیم، ٹرانزیشن افسر شمعونہ صڈف اور تقریبِ حلف برداری میں شریک بلدیاتی اور ضلعی انتظامیہ کے افسران اور دیگر عہدیداران نے نئے عوامی نمائندگان کو بلدیہ وسطی کے ٹاؤنز کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور امید ظاہر کی کہ عوام کی جانب سے منتخب کردہ نئی بلدیاتی قیادت ضلع وسطی کو مزید بہتر بلدیاتی خدمات مہیاکرنے کے ساتھ ساتھ شہری اور معاشرتی ماحول میں بھائی چارے، محبت اور برادرانہ تعلقات کو فروغ دینے کی ہر ممکن کوشش کرے گی۔

ٹرانزیشن افسر شمعونہ صدف نے ضلع وسطی میں بہترین بلدیاتی خدمات کے فروغ کے لئے نو منتخب بلدیاتی قیادت کے ساتھ ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

واضح رہے کہ شمعونہ صدف بلدیہ وسطی کے ایک طویل عرصہ سے وابستہ ہیں اور ترقی کی منازل طے کرتے ہوئے میونسپل کمشنر کے عہدے تک پہنچی تھیں۔

انہوں نے اپنی قابلیت اور صلاحیت سے ثابت کردیا کہ پاکستانی خواتین عوامی خدمات کے ہرشعبے میں ہر منصب کی ذمہ داریاں سنبھالنے کی اہلیت رکھتی ہیں۔

دریں اثناء ناظم آباد ٹاؤنز کے نو منتخب چیئرمین اور وائس چیرمین نے ٹرانزیشن افسر شمعونہ صدف سے ان کے دفتر میں ملاقات کی، ایک دوسرے کو نئے عہدوں پر فائز ہونے کی مبارکباد دینے کے ساتھ باہمی دلچسپی کے معاملات پر گفتگو ہوئی جبکہ ضلع وسطی کو بلدیاتی خدما ت میں منفرد اور بہتر کارکاردگی کا مظہر قراردینے کے لئے ہر ممکن کوشش کرنے کے عزم کا اظہارکیا گیا۔

google.co.id
royal188
royal 188
slot online
rtp slot
https://royal188-akun.shop
royal188
royal 188
slot online
slot online
situs slot
situs slot online
link slot gacor
slot gacor hari ini
situs slot gacor
slot online gacor
slot gacor
dungunbaru