Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
بلدیہ وسطی کی موثر حکمت عملی اور عوامی تعاون نے کلین اینڈ گرین مہم کو بام عروج پر پہنچا دیا |

بلدیہ وسطی کی موثر حکمت عملی اور عوامی تعاون نے کلین اینڈ گرین مہم کو بام عروج پر پہنچا دیا

 

بلدیہ وسطی کی موثر حکمت عملی اور عوامی تعاون نے کلین اینڈ گرین ”  مہم کو بام عروج پر پہنچا دیا

 

“کلین اینڈ گرین ”  مہم کی کامیابی کی اہم  وجہ طلبا و طالبات  اور عوام کی مہم میں شرکت ہے

 

پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے۔ہرشخص اپنے حصے کا ایک پودا لگائے۔

 

ماحول کو آلودگی سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے

پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے انفارمیشن سیکریٹری سردار شہزاد مجیدنے میونسپل کمشنربلدیہ وسطی شمعونہ صدف کے ہمراہ  بلدیہ وسطی کی جانب سے چلائی جانے والی دس روزہ  ”  کلین اینڈ گرین  ”  مہم کے سلسلے میں

(منی اربن فاریسٹ) غریب آباد اولڈ فرنیچر مارکیٹ میں شجر کاری مہم کے حوالے سے پودا لگایا۔  اس موقع پر فوکل پرسن کلین اینڈ گرین مہم حسن عباس، بلدیہ وسطی کے افسران کی بڑی تعداد موجود تھی۔مہمان خصوصی پاکستان پیپلز پارٹی ضلع وسطی کے انفارمیشن سیکریٹری سردار شہزاد مجید نے کہا کہ کلین اینڈ گرین مہم کے انعقاد پر ڈپٹی کمشنر و ایڈمنسٹریٹر ضلع وسطی طحہٰ سلیم اور میونسپل کمشنرمحترمہ شمعونہ صدف کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں،کلین اینڈ گرین مہم میں اسکول کے طلباء و طالبات کو شامل کرنا خوش آئند بات ہے۔کیونکہ یہ بچے مستقبل کے معمار ہیں ان بچوں کو ماحولیاتی آلودگی کے خاتمے کے حوالے سے کئے جانے والے کاموں کے بارے میں آگاہی فراہم کرنے سے ہم دیرپا نتائج حاصل کرسکتے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ کانکریٹ سے بھرے شہر میں ہر بشر ہر شجر کی ضرورت ہے۔اس موقع پر میونسپل کمشنر بلدیہ وسطی شمعونہ صدف نے شجرکاری کی تقریب میں حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پودا لگانا صدقہ جاریہ ہے اور اس کارِ خیر میں ہر شخص اپنے حصے کا ایک پودا لگائے اور اس نیک کام میں حصہ لے، پودے اور درخت لگا کر ماحول کو آلودگی سے بچانا ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔انہوں نے کہا کہ آج اس تقریب میں شہری جنگلات کے قیام کا مقصد بھی یہی ہے کہ عوام کو خوشگوار ماحول کے ساتھ ماحولیاتی آلودگی سے پاک ماحول فراہم کیا جائے۔انہوں نے مزید کہاکہ ڈاکٹر عاصم کے وژن کے مطابق ہم ڈسٹرکٹ سینٹرل کو سر سبز و شاداب بنانے کی کو شش کررہے ہیں جس میں لوگوں کی بلا تفریق خدمت شامل ہے۔لیگل فریم ورک میں رہتے ہوئے تمام لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔واضح رہے کہ غریب آباد کا یہ علاقہ لینڈ مافیا کی آماجگاہ تھی ہم نے اس کا قبضہ ختم کراکر اس جگہ پر منی اربن فاریسٹ قائم کیا جس میں کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت 600 پودے لگائے گئے ہیں آئندہ چند ماہ میں یہ جگہ ہر ی بھری نظر آئے گی جس کی وجہ سے ماحول پر اچھے اثرات مرتب ہونگے اور لوگوں کو تفریح کے مواقع حاصل ہونگے۔