ا
ایم نے کراچی کے باغ جناح میں سیاسی پنڈال سجایا اور سندھ حکومت پر خوب تنقید کی جبکہ خالد مقبول صدیقی نے نئے صوبے کی تحریک شروع کرنے کا بھی عندیہ دیا۔
خواجہ اظہار
یہ کونسی18ویں ترمیم ہےجوآپ کوکراچی میں کام سے روکتی ہے،خواجہ اظہار
یہ پیپلزپارٹی کاپروپیگنڈاہےجب ہی وفاقی حکومت کام نہیں کرپارہی،خواجہ اظہار
میں وفاق سےمطالبہ کرونگاکہ ہماری توقعات کوآگےلیکرچلے،خواجہ اظہار
جس کےپاس ٹیم ہی نہیں ہےوہ کراچی کی قیادت کریں گے،خواجہ اظہار
کراچی:آج کافی سارے اعلانات ہوں گے،خواجہ اظہارالحسن
میں یہ نہیں کہتاکہ لاڑکانہ کےنوجوانوں کونوکریاں نہ ملیں،خواجہ اظہار
یہ کیاظلم ہےجس میں کراچی،حیدرآبادمیں نوکریاں نہیں ملتیں،خواجہ اظہار
امیدہے آنےولےوقت میں ایم کیوایم کی حیثیت کوسمجھاجائےگا،خواجہ اظہار
فیصل سبزواری کا خطاب
رہنما ایم کیو ایم پاکستان فیصل سبزواری کا کراچی میں جلسے سے خطاب
وزیراعلیٰ ، وزیر بلدیات اور وزیر داخلہ پیپلزپارٹی کا ہے،فیصل سبزواری
تمام وزارتیں ہونےکےباوجودصوبہ سندھ کی حالت دیکھ لیں،فیصل سبزواری
انہیں ذوالفقار علی بھٹو کی خیرات میں حکومتیں ملتی آئی ہیں،فیصل سبزواری
پیپلزپارٹی سندھی بھائیوں کو دھوکہ دیتی ہے،فیصل سبزواری
جعلی ڈومیسائل کی بنیادپر نوکریاں بیچی جاتی ہیں،فیصل سبزواری
دیہی سندھ کی لاکھوں نوکریاں بھی میریٹ پرنہیں دی جا تی،فیصل سبزواری
سندھ کےبیٹے ہوتے تو سندھ کو بھی خوشحال صوبہ بناتے،فیصل سبزواری
پیپلزپارٹی نے دیہی سندھ کے نام پر شہری سندھ کا حق کھایا،فیصل سبزواری
پیپلزپارٹی نام نہادقوم پرست جماعت بن کر کام کرتی ہے،فیصل سبزواری
نسرین جلیل کا خطاب
ایم کیوایم پاکستان کے ساتھ نا انصافیوں کا سلسلسہ بند کیا جائے۔ نسرین جلیل پیپلز پارٹی اختیارات اور وسائل پر قابض ہے۔ نسرین جلیل شہری سندھ اپنے مستقبل کے تعین کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی طرف متوجہ ہیں۔ نسرین جلیل
وسیم اختر کا خطاب
ایم کیوایم پاکستان جلسہ عام
وسیم اختر میئر کراچی
بلدیاتی نمائندوں سے تمام اختیارات چھین لیے گئے۔
وسیم اختر
حکومت میں آنے کے بعد پوری کوشش کی ہے کراچی کے مسائل حل کریں۔
وسیم اختر
کراچی کے مسائل کے حل کیلئے ہر جماعت کے پاس جارہے ہیں۔
وسیم اختر
واٹر بورڈ سمیت سیوریج کچرا اٹھانے سمیت تمام معاملات سندھ حکومت دیکھتی ہے۔
وسیم اختر
سندھ حکومت نے تمام محکمے تباہی کے دھانے پر پہنچادیے۔
وسیم اختر
ڈپٹی کنونیئر عامر خان کا خطاب
سندھ کو ہمیشہ سے ایک سمجھنے والے تاریخ کو مسخ کرتے ہیں۔
عامر خان
ماضی میں صرف مشرقی پاکستان اور مغربی پاکستان تھا۔
عامر خان
سندھ کے اصل وارث ہندوستان سے ہجرت کرکے آنے والے ہیں
عامر خان
ہماری املاک پر سندھی وڈیروں نے ناجائز قبضہ کیا ہوا ہے۔
عامر خان
سندھ کبھی بھی ایک جغرافیائی آکائی نہیں رہا۔
عامر خان
ستر میں یحییٰ خان نے آمرانہ فیصلہ کرکے چار صوبے بنائے۔
عامر خان
سندھ حکومت نا اہل ترین حکومت ہے، عامر خان
کراچی والے لاڑکانہ کی غلامی قبول نہیں کرینگے عامر خان
جولوگ ایم کیوایم کو دفن کرنے کی بات کرتے ہیں آج کا جلسہ دیکھ لیں۔عامر خان
جو ایم کیو ایم دفن کرنے کی بات کرتے ہیں آج خود دفن ہوگئے۔عامر خان
جلسے سے خطاب کرنے والے آخری مقرر خالد مقبول صدیقی تھے
جلسہ دیکھ کربتائیں کیاایم کیوایم تقسیم ہوگئی؟خالدمقبول صدیقی
ہم خوش نصیب تھےکہ ہمیں آزادی حاصل ہوئی،خالدمقبول صدیقی
آج کاجلسہ دیکھ کرمخالفین کی ہمت ٹوٹ جائےگی،خالدمقبول صدیقی
آگ اورخون کےدریاعبورکرکےپاکستان حاصل کیا،خالدمقبول صدیقی
قدراس چیزکی ہوتی ہےجس کی قربانی دی جائے،خالدمقبول صدیقی
پہلےملک کوتوڑاگیاپھراسےتباہ کرنےکی سازش کی گئی،خالدمقبول صدیقی
میری پریس کانفرنس کےخلاف پی پی نےسندھ اسمبلی میں قراردادپاس کرائی،خالدمقبول
سندھ کولسانی طورپر2حصوں میں تقسیم کیاگیا،خالدمقبول صدیقی
قراردادمذمت لانی ہےتوکوٹہ سسٹم لانےوالوں کےخلاف لاؤ،خالدمقبول صدیقی
قراردادمذمت سندھ کوتقسیم کرنےوالوں کےخلاف لاؤ،خالدمقبول صدیقی
پاکستان جس مقصدکیلئےبناتھااسےحاصل کرکےرہیں گے،خالدمقبول صدیقی
یہ مشین ہمارےہاتھ کی بنی ہوئی ہےاسےہم ہی چلاسکتےہیں،خالدمقبول صدیقی
پیپلزپارٹی کےدورمیں پاکستان بنانےوالوں کونوکریوں سےنکالاگیا،خالدمقبول
دوسری جانب کچھ نامہ نگاروں نے جلسے کو ناکام قرار دیا جبکہ کچھ کا کہنا تھا کہ ماضی کے مقابلے میں ایم کیو ایم نے آج زیادہ عوام کو جمع کیا۔
ڈاکٹر عمران فاروق کی والدہ اور والد نے بھی جلسے میں شرکت کی۔ شرکاء کے لیے کرسیاں بچھائی گئیں تھیں جبکہ پنڈال کو وی آئی پی اور عام کارکنان میں تقسیم کیا گیا تھا۔
ذرائع کو ملنے والی اطلاع کے مطابق جلسے کے اخراجات میئر کراچی، منتخب اراکین اسمبلی نے اپنی جیبوں سے ادا کیے۔
صرف پنڈال کی تیاری پر 3 کروڑ سے زائد اخراجات آئے۔
