Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
4 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کر رہے ہیں ، امین الحق | زرائع نیوز

4 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کر رہے ہیں ، امین الحق

کراچی:رکن رابطہ کمیٹی وفاقی وزیر سید امین الحق نے کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کی تاریخ میں اپنی نوعیت کے منفرد پروگرام کا آغاز کیا ہے جس میں اپنی باصلاحیت نوجوان نسل اور عالمی ضروریات کو باہم یکجا کرتے ہوئے، وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے فنڈز سے اپنے ادارے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن اور 21 معروف ٹیک کمپبنیوں کے اشتراک سے 4 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔

انہوں نے ان خیالات کا اظہار کراچی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ گریجیویشن تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

تقریب میں سیکریٹری آئی ٹی نوید احمد شیخ ، ممبر آئی ٹی سید جنید امام، چیئرمین پاشا زوہیب خان ، سید بلال محمود سمیت وزارت آئی ٹی کے دیگر حکام اور آئی ٹی انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی معروف شخصیات شریک تھیں۔

سید امین الحق نے کہا کہ پاکستانی قوم کی قابلیت خاص کر نوجوانوں کی تخلیقی صلاحیتوں کی ایک دنیا معترف ہے،پاکستان کی دوتہائی آبادی 30 سال سے کم عمر نوجوان لڑکے لڑکیوں پر مشتمل ہےضروری ہے کہ ہم اپنی اس نوجوان آبادی کو درست سمت اور مطلوبہ قابلیت و تربیت کی راہ پر گامزن کریں پاکستان اس وقت جن معاشی و اقتصادی مشکلات کا شکار ہے، اس سے نمٹنے کیلئے ڈیجیٹل دنیا سے اپنے اربوں ڈالرز کا حصہ لینے کیلئے آئی ٹی ایکسپورٹ بڑھانے کی شدید ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان میں سالانہ 50 ہزار آئی ٹی گریجویٹس بن رہے ہیں، ان کی صلاحیتیں قابل ستائش ہیں، لیکن ان میں سے کئی نوجوانوں کو اپنی آئی ٹی انڈسٹری میں ضم کرنے کیلئے کچھ دیگر تربیتوں کی فراہمی ضروری ہوتی ہے۔ کوئی شک نہیں کہ ہماری نوجوان نسل انفارمیشن اینڈ کمیونیکیشن ٹیکنالوجی میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہی ہے۔

سید امین الحق  نے پروگرام کے حوالے سے بتایا کہ اس پروگرام کو “ٹیک لفٹ ” کا نام دیا گیاجس کے ذریعے 4 ہزار آئی ٹی گریجویٹس کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ پروگرام کا بین الاقوامی معیار کا نصاب، آئی ٹی کمپنیوں کے ذریعے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

سید امین الحق کا کہنا تھا کہ اس خواب کو حقیقت بنانے کیلئے پاکستان سافٹ ویئر ایکسپورٹ بورڈ، پاکستان سافٹ ویئر ہاؤس ایسوسی ایشن سمیت تمام کمپنیاں مبارکباد کے لائق ہیں جنہوں نے سخت محنت اور لگن کے ذریعے اس پروگرام کی کامیابی کیلئے راہیں ہموار کی ہیں حکومت پاکستان کے فنڈ سے اس بوٹ کیمپ کا یہ پائلٹ پروگرام تیزی سے تکمیل کی جانب گامزن ہے، جسے آئندہ بھی  جاری رکھا جائے گا تاکہ ٹیکنالوجی کے میدان میں بہترین و باصلاحیت افراد کی طلب اور رسد میں توازن قائم ہوسکے اس بوٹ کیمپ سے پاکستان کو اپنی نوجوان نسل کی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے اور عالمی مارکیٹ کی طلب کے لحاظ سے انھیں ہم آہنگ کرنے میں مدد ملے گی۔