Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ، صرافہ مارکیٹوں میں کاروبار نہ ہونے کے برابر | زرائع نیوز

سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتیں ، صرافہ مارکیٹوں میں کاروبار نہ ہونے کے برابر

کراچی : پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں کے عہدیداروں نے سونے کی تیزی سے بڑھتی قیمتوں کو کاروبار کے لئے خطرناک قرار دے دیا۔ ان کاکہناہے کہ پہلے ملک میں بحرانی صورتحال ہے سونے کی مسلسل بڑھتی قیمتوں سے صرافہ مارکیٹوں میں کاروبار نہ ہونے کے برابر ہے ،حکومت کو سونے کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کو استحکام میں رکھنے کے لئے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے ۔

ہفتے کے بروز سونے کی قیمتوں کے تمام سابقہ ریکارڈ توٹ گئے۔ایک تولہ سونا2لاکھ9ہزار روپے کی تاریخی بلند سطح پر پہنچ گیا۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے کے دوران ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ایک تولہ سونا20ہزار400روپے مہنگا ہو گیا جس کے بعد ایک تولہ سونے کی قیمت1لاکھ88ہزار600روپے سے بڑھ کر2لاکھ9ہزارروپے ہو گئی اسی طرح 17ہزار490روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1لاکھ61ہزار694روپے سے بڑھ کر1لاکھ79ہزار184روپے پر جا پہنچی ۔

عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا66ڈالر مہنگا ہو کر1862ڈالر سے 1928ڈالر ہو گیا۔

رپور ٹ کے مطابق ہفتہ کے دن عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا2ڈالر سستا ہوا تاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں ہفتہ کے دن ایک تولہ سونا6500روپے اور دس گرام سونا5574روپے مہنگا ہو گیا۔