Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
الخدمت کراچی کی ترکیہ زلزلہ زدگان کیلئے 20 ملین امداد | زرائع نیوز

الخدمت کراچی کی ترکیہ زلزلہ زدگان کیلئے 20 ملین امداد

کراچی: الخدمت کی جانب سے ترکیہ کے زلزلہ زدگان کیلئے 20 ملین کی امداد کا پہلا چیک ترک قونصل جنرل جمال سانگو کے حوالے کیا گیا، چیک امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن اور چیف ایگزیکٹیو الخدمت کراچی نوید علی بیگ نے حوالے کیا۔

امیر جماعت اسلامی کراچی نے کہا کہ مشکل وقت میں ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، جس قدر ممکن ہوگا، مدد کریں گے۔

چیف ایگزیکٹیو الخدمت نے کہا کہ الخدمت کے رضا کار متاثرہ علاقوں میں جدید آلات کے ساتھ عمارتوں میں دبے لوگوں کی تلاش میں مصروف ہیں، اس موقع پر ترک قونصل جنرل نے الخدمت کی کاوشوں کا سراہا اور ساتھ دینے پر شکریہ ادا کیا۔