سابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے منگل کو ملاقات کی۔
24نیوز ایچ ڈی ٹی وی چینل کے مطابق سابق آرمی چیف نے سابق چیف جسٹس آف پاکستان سے گارڈن ٹاؤن لاہور میں ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
چینل نے رپورٹ کیا کہ دونوں سابق حکام نے ملاقات میں دو طرفہ امور کے ساتھ ساتھ سیاسی معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ اور جسٹس (ریٹائرڈ) میاں ثاقب نثار کے درمیان یہ پہلی ملاقات ہے۔
جنرل (ریٹائرڈ) قمر جاوید باجوہ پاکستانی فوج کے ایک ریٹائرڈ جنرل ہیں جنہوں نے 29 نومبر 2016 سے 29 نومبر 2022 تک پاکستان کے 10ویں چیف آف آرمی اسٹاف کے طور پر خدمات انجام دیں۔
جسٹس (ریٹائرڈ) میاں ثاقب نثار ایک پاکستانی قانون دان ہیں جنہوں نے 31 دسمبر 2016 سے 17 جنوری 2019 تک پاکستان کے 25 ویں چیف جسٹس کے طور پر خدمات انجام دیں۔
