کراچی: وزیر محنت سعید غنی نے کہا ہےکہ منتخب صدر کے بیان سے خطرناک روایات جنم لے رہی ہے، صدر مملکت کا بیٹا اداروں کے خلاف سوشل میڈیا پر مہم کو لیڈ کررہا ہے، وہ قابل قبول نہیں، کارروائی ہونی چاہیے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے ویڈیو بیان میں کیا، انہوں نے کہا کہ عمران خان کارکنوں کو اکسارہے ہیں، وہ جس انداز سے عدالتوں میں پیش ہورہے ہیں، اس کی مثال نہیں ملتی۔
انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ڈنڈا بردار فورس بنائی ہے، انہیں عدالتوں کا خوف نہیں، انہوں نے کہا کہ ججز کو فیصلوں کا معیار ایک رکھنا چاہیے، ہمارے لئے معیار اور ہو اور عمران خان کیلئے اور، عمران خان معیشت کو تباہ کرنا چاہتا ہے۔
