Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
کم آمدنی والوں کیلئے 50روپے فی لیٹرتک پیٹرولیم ریلیف پیکج کامنصوبہ زیرغور |

کم آمدنی والوں کیلئے 50روپے فی لیٹرتک پیٹرولیم ریلیف پیکج کامنصوبہ زیرغور

کراچی :کم آمدن والے غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹرتک پیٹرولیم ریلیف پیکج کامنصوبہ زیر غور ہے ۔وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس ہوا جس میں کم آمدن والے پیٹرولیم صارفین کیلئے پیٹرولیم ریلیف پیکج کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ غریب عوام کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک پیٹرولیم ریلیف پیکج دیا جائے گا۔اس حوالے سے شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پیٹرولیم سبسڈی کیلئے 50 روپے فی لیٹر تک کی رقم مختص کی جائے اور سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے، متعلقہ ادارے جامع حکمت عملی مرتب کریں۔

ان کا کہنا تھا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اورچھوٹی گاڑیاں کم آمدن عوام کی سواری ہے، پیٹرولیم سبسڈی براہ راست غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔گزشتہ دنوں بھی وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔