لندن: مسلم لیگ ن کے اہم مصدقہ ذرائع اس بات کی تصدیق کررہے ہیں کہ نوازشریف نے موجودہ سیاسی صورتحال اور خاندانی چپقلش کے بعد نئے سیاسی جانشین کا انتخاب کرلیا۔
ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نوازشریف نے مریم کی جگہ اپنا سیاسی جانشین اُن کے صاحبزادے جنید صفدر کو منتخب کرلیا، اور اب اُس کی سیاسی تربیت شروع کردی۔ نجی ٹی وی کے مطابق میاں نواز شریف جب لندن پہنچے تو ان کے سیاست سے متعلق تمام تر یقین اٹھ چکے تھے۔
ذرائع کے مطابق موجودہ صورتحال کے بعد نواز شریف یہ سمجھتے ہیں کہ ان کی غیر موجودگی میں بیٹی مریم نواز کو فیملی ہی نہیں چلنے گے اور حمزہ اور مریم نواز اختلافات مزید پیدا ہو ہوجائیں گے۔
نوازشریف اس بات کے خواہش مند تھے کہ اُن کے بعد مسلم لیگ ن کی باگ دوڑ مریم نواز سنبھالے مگر شہباز شریف اور اُن کے رفقاء اس بات کو تسلیم نہیں کرتے یہی وجہ ہے کہ جماعت میں دھڑے بندی واضح نظر آرہی ہے، ایک جماعت بیانیے سے ہٹ کر خود کو بچانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔
نوازشریف نے بالآخر مایوس ہو کر مریم نواز کو سیاست سے آؤٹ کر کے اُن کے صاحبزادے جنید صفدر کا انتخاب کیا اور اب اُس کی سیاسی تربیت بھی شروع ہوچکی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ جنید صفدر کے نام پر ابھی تک تمام لوگوں کا اتفاق ہے تاہم یہ کب تک باقی رہتا ہے یہ کہنا قبل از وقت ہوگا۔
