Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
کراچی کے 13 اسپتالوں‌ میں‌ ایمرجنسی نافذ، درجہ حرارت کتنا ہوگا؟ خوفناک پیش گوئی

کراچی کے 13 اسپتالوں‌ میں‌ ایمرجنسی نافذ، درجہ حرارت کتنا ہوگا؟ خوفناک پیش گوئی

کراچی میں ہیٹ ویو کے ممکنہ خدشے کے پیش نظر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے 13 اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ کے ایم سی کے زیر اتنظام 13 سے زائد سرکاری اسپتالوں میں ہیٹ ویو الرٹ جاری کرتے ہوئے ڈاکٹرز اور ملازمین کی چھٹیاں فوری طور پر منسوخ کردی گئیں۔

دوسری جانب سندھ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے سینئر ڈائریکٹر ڈاکٹر بیریل نے اسپتالوں میں ایمرجنسی وارڈز قائم کرنے کی ہدایت دیتے تمام ڈاکٹرز کو ڈیوٹی پر حاضر رہنے اور ایمبولینس کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

یاد رہے کہ محکمہ موسمیات نے گزشتہ روز پیش گوئی کی تھی کہ شہر میں یکم مئی سے تین مئی تک سمندری ہوائیں نہیں چلیں گی گی اور مغربی و شمالی علاقوں کی گرم و خشک ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ ہیٹ ویو کے دوران دن کے اوقات میں درجہ حرارت 40سے 42ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔