ٹائمز آف انڈیا کی ایک رپورٹ کے مطابق سلمان خان نے شاہ رخ خان اور کرن جوہر کے نقش قدم پر چلتے ہوئے باپ بننے کا فیصلہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق سلمان خان فی الحال شادی کیلئے تو تیار نہیں ہیں ، اس کے بجائے انہوں نے سیروگیسی کا عمل منتخب کیا ہے۔ بالی ووڈ میں اس سے قبل بھی شاہ رخ خان، کرن جوہر، ایکتا کپور، تشار کپور اور عامر خان سمیت بہت سے ستارے سیروگیسی کے ذریعے اپنی اولاد کو دنیا میں لائے، اور اب سلمان خان بھی ایسا کرنے کیلئے تیار ہیں۔
اس سے قبل سال 2017 میں ایک انٹرویو کے دوران سلمان خان کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ چند سال میں بچے چاہتے ہیں ۔ ان کا کہنا تھا کہ میں اچھا بیٹا اور اچھا باپ بن سکتا ہوں لیکن شاید میں اچھا شوہر نہیں بن پاؤں گا۔
