کراچی:اداکار عنایت خان کراچی میں چوتھی بار سٹریٹ کرمنلز کا شکاربن گئے، جس کی اطلاع انہوں نے سوشل میڈیا اکاؤنٹ کے ذریعے دی۔عنایت خان کو ڈاکوؤں نے چوتھی مرتبہ لوٹ لیا۔
انہوں نےانسٹاگرام سٹوری میں بتایارات ساڑھے بارہ بجے جم سے گھر واپسی پر’’2ضرورت مندلڑکوں‘‘ نے پستول دکھا کرمیرا سیل فون اور کچھ ضروری سامان چھین لیا۔
میں یہ بات شاید سٹیٹس پر شیئر نہیں کرتا لیکن یہ میرے ساتھ چوتھی بارہوا ہے، میری سندھ پولیس سے مودبانہ گزارش ہے برائے مہربانی سٹریٹ کرائمز پر قابو پائیں۔
