Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
شان شاہد نے بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی | زرائع نیوز

شان شاہد نے بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی

کراچی : پاکستانی فلم اسٹار شان شاہد نے بالی ووڈ فلموں میں کام نہ کرنے کی وجہ بتادی۔شان شاہد سے حال ہی میں ایک صحافی نے سوال کیا کہ آپ نے آج تک کسی بھارتی فلم میں کام نہیں کیا جبکہ آپ کو تو بالی ووڈ سے کئی اچھی فلموں کی پیشکش موصول ہوئی؟۔

شان نے کہا کہ کیا پاکستان میں انٹرٹینمنٹ نہیں ، میرے لوگوں کو میری زیادہ ضرورت ہے۔شان شاہد سے صحافی نے ایک اور سوال کیا کہ جو لوگ یہ کہتے ہیں کہ آرٹ کی کوئی سرحد نہیں ہوتی تو آپ انہیں کیسے جواب دیں گے؟۔

انہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ ان سے میں کہوں گا کہ وہ انڈیا کا ویزا لے کر دکھائیں۔