منشیات کی اسمگلنگ ،بھارتی اداکارہ شارجہ جیل میں بند

شارجہ: بالی وڈ اداکارہ کرشن پریرا کو منشیات اسمگلنگ کیس میں شارجہ جیل بھیج دیا گیا جبکہ ان کے سامان میں منشیات رکھنے کے الزام میں دو افراد گرفتار کیے گئے ہیں۔

 ممبئی کرائم برانچ نے دعویٰ کیا ہے کہ اداکارہ کو مبینہ طور پر پھنسایا گیا ہے اور ایک کتے پر لڑائی کی وجہ سے ان کے سامان میں منشیات رکھوائی گئی۔پولیس نے دو افراد انتھونی پال اور راجیش بوبھتے کو گرفتار کرلیا ہے ۔

ممبئی میں رہائش پذیر انتھونی کی بہن کا اداکارہ کی والدہ سے ایک کتے کے معاملے پر جھگڑا تھا اور دونوں ایک ہی عمارت میں رہائش پذیر ہیں۔

دونوں نے اداکارہ کو ایک ویب سیریز کے آڈیشن کیلئے شارجہ بھجوایاتھا جہاں ایئر پورٹ پر کرشن کے بیگ سے منشیات برآمد ہوئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: