آج کل سوشل میڈیا پر اداکارہ ہانیہ عامر، یاسر حسین اور ان کی تکرارٹرینڈ کررہی ہے۔ اس جھگڑے کی شروعات ہانیہ عامر کی دو تصاویرسے ہوئی تھی جس میں انہوں نے اپنے چہرے پر موجود کیل مہاسوں اور دانوں کا ذکر کرکے معاشرے میں قائم خوبصورتی کے معیارپرسوالات اٹھائے تھے۔
جہاں ہانیہ کواس پوسٹ کی وجہ سے سراہا گیا وہیں یاسرحسین نے نہایت غیرسنجیدہ مذاق کرتے ہوئے انہیں ’’دانے دار‘‘ قراردیا جس پر ہانیہ عامر، سوشل میڈیا صارفین اورشوبزکے دیگرفنکاروں نے یاسرحسین کو خوب آڑے ہاتھوں لیا اور بے ہودہ مذاق کرنے پرکھری کھری سنائیں۔
لیکن اب ہانیہ عامرنے اپنے پرستاروں سے یاسرحسین کو مزید تنگ نہ کرنے کا مطالبہ کردیا ہے۔ ہانیہ عامر نے انسٹاگرام اسٹوری پر اپنے چاہنے والوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا، ’’سوشل میڈیا پر کسی کوتنگ کرنا صحیح بات نہیں ہے اور مجھے معلوم ہے وہ تمام لوگ جو مجھے فالو کرتے ہیں اس طرح کے طرزعمل کو بڑھاوا نہیں دیں گے۔‘
ہانیہ نے کہا اگر میں اپنے پرستاروں کو کسی کے ساتھ برا کرنے سے نہیں روکوں گی تو منافق کہلاؤں گی، انہوں نے اس بات پرزور دیا کہ وہ کبھی بھی کسی کوتکلیف پہنچانا نہیں چاہتی تھیں۔ ہانیہ نے اپنی اسٹوری اورسوشل میڈیا پر چل رہے اس جھگڑے کا اختتام ایک مثبت پیغام کے ساتھ کرتے ہوئے کہا ’’چلو مثبت باتیں کرتے ہیں اوران لوگوں کے لیے دعا کرتے ہیں جو منفی سوچ کے حامل ہیں ہم ایسے لوگوں کو صرف کہہ سکتے ہیں کہ کیا صحیح ہے اور کیا غلط، لیکن پھر بھی اگر وہ آپ کی بات نہیں سنتے تو دعا کرتے ہیں کہ اللہ انہیں صحیح راستہ دکھائے۔‘‘
ہانیہ عامر کا اپنے پرستاروں سے یاسرحسین کو مزید تنگ نہ کرنے کا مطالبہ
