کراچی : گرین انٹرٹینمنٹ نے اپنی آنے والی سیریز سیاہ کا ٹریلر جاری کردیا۔
ڈرامہ سیریز میں ایک منفرد کہانی پیش کی جارہی ہے جس کی ہر قسط ایکشن وسنسنی، خوف و کامیڈی، خونی اور نفسیاتی سنسنی وغیرہ شامل ہیں۔اس کی کاسٹ میں عدنان صدیقی، فیصل قریشی، حرا مانی، ہانیہ عامر، عثمان خٓلد بٹ، شاہ ویر جعفری، ارسلان نصیر اور دیگر نامور ستارے شامل ہیں۔
سیریز میں سلور اسکرین پر ناظرین میں جھرجھری پیداکرنے والی کہانیان پیش کی جائیں گی۔
آئی آر کے فلمز کی ملٹی ورسز انٹرٹینمنٹ کے اشتراک سے پیش کی جانے والی سیریز کی ہر قسط مختلف معروف رائٹرز کی لکھی ہوئی اور مختلف ڈائریکٹرز کی زیر ہدایت پیش کی جائے گی جبکہ اس کے پرویوڈسر عمران رضا کاثمی اور حریم فاروق ہیں۔
جادو اورسنسنی کا احساس لئے، سیاہ کی ہر قسط میں حقیقت کا تاریک روپ پیش کیا جائے گا جس میں صوفیانہ رنگ بھی شامل ہے۔
اسٹار کاسٹ سے سجی یہ سیریزناظرین کیلئے زندگی کے چکروں سے اس طرح آشنا کرے گی اور وہ ہر قسط میں سچائی دریافت کرسکیں گے۔