لاہور: عاصم اظہرکا نارویجن گلوکارہ کے ساتھ پہلا گانا ریلیز ہو گیا۔
معروف گلوکار عاصم اظہر نے اپنا پہلا بین الاقوامی فنکار کے اشتراک کے ساتھ گانا ریلیزکیا ہے جسے مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے۔
حال ہی میں پاکستان میوزک انڈسٹری کے ورسٹائل گلوکار عاصم اظہر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر گانے کی ایک مختصر ویڈیو پوسٹ کی ہے جسے سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے خوب پسند کیا جارہا ہے اظہر اپنے سب سے حالیہ پروجیکٹ ڈارکسٹ آور کے ساتھ بین الاقوامی شہرت یافتہ پاکستانی فنکاروں کی صف میں شامل ہونے کے قریب تر ہوتے جا رہے ہیں اور ان کی حالیہ سوشل میڈیا پوسٹ صرف شروعات ہے۔
پیشہ ورانہ محاذ پر عاصم اظہر نے حال ہی میں اپنے کیٹلاگ میں کئی ٹریکس شامل کیے، ان میں ماہی آجا، سونیا، تم تم،عشقیہ، تصویر اور بہت سے دوسرے شامل ہیں۔