Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
گھڑ سواری میں زخمی مس یونیورس کی فائنلسٹ چل بسیں | زرائع نیوز

گھڑ سواری میں زخمی مس یونیورس کی فائنلسٹ چل بسیں

کینبرا: گھڑسواری کے دوران زخمی ہونیوالی 2022 کی مس یونیورس کی فائنلسٹ اور 23 سالہ آسٹریلوی فیشن ماڈل سینا ویر چل بسیں۔

رپورٹس کے مطابق ماڈل کو گزشتہ ماہ اپنے آبائی وطن آسٹریلیا میں گھوڑے پر سواری کے دوران خطرناک حادثے کا سامنا کرنا پڑا تھا جبکہ اہلخانہ نے ماڈل کی موت کی تصدیق بھی کر دی ہے۔

سینا ویر 2 اپریل کو آسٹریلیا کے ونڈسر پولو گراؤنڈ پر گھڑ سواری کررہی تھیں جب ان کا گھوڑا گر گیا۔

ماڈل کو شدید چوٹیں آئیں جس کے بعد ان کا ہسپتال میں علاج جاری تھا اور وہ وینٹی لیٹر پر تھیں، تاہم 4 مئی کو سینا دم توڑ گئیں۔

آسٹریلوی ماڈل کی موت کی خبر ان کے اہلخانہ نے شیئر کی اور کہا کہ انہوں نے اسے لائف سپورٹ سے ہٹانے کا فیصلہ کیا۔

سینا ویر نے سڈنی یونیورسٹی سے انگریزی اور نفسیات کی تعلیم میں ڈگری حاصل کر رکھی تھی۔