Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امام کو دہشت گرد کہنا اللہ کے عذاب کو دعوت دینا ہے، مفتی منیب | زرائع نیوز

امام کو دہشت گرد کہنا اللہ کے عذاب کو دعوت دینا ہے، مفتی منیب

امام پر دہشت گردی اور لوگوں کواکسانے کا جھوٹا الزام اللہ کے غضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے
مولانا رحیم داد ایک خاموش طبع اور شریف الطبع انسان ہیں، مفتی منیب الرحمن
جامع مسجد غوثیہ لیاقت آباد کے ناخوشگوار واقعے کے بارے میں مفتی منیب الرحمن نے بیان دیتے ہوئے کہا:
”میں نے غیر جانبدار ذرائع سے معلومات حاصل کی ہیں، جامع مسجد غوثیہ (لیاقت آباد) کے امام وخطیب مولانا رحیم داد ایک خاموش طبع اور شریف النفس انسان ہیں، انہوں نے لاؤڈ اسپیکر کے بغیر نماز جمعہ پڑھائی۔ انہوں نے لاؤڈ اسپیکر پر لوگوں کو نہیں اکسایا، پولیس نے خود پہل کی ،لوگوں پر تشدُّد شروع کیا اور ردِّ عمل میں عوام نے محاذ آرائی شروع کی۔ اس اثناء میں امام نے لاؤڈ اسپیکر پر اعلان کیا:”میں مسجدکا امام آپ سے مخاطِب ہوں، آپ لوگ پرامن طریقے سے گھروں کو چلے جائیں”۔ اس کا وڈیو کلپ بھی موجود ہے، اس کے باوجود کئی ٹی وی چینل جھوٹی خبر نشرکرتے رہے کہ امام نے لوگوں کو اکسایا، یہ ایک خطرناک وبا کے زمانے میں اللہ تعالیٰ کے غیظ وغضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے، جان بوجھ کر تسلسل کے ساتھ دینی شخصیات اور دینی علامات کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا: ”میں ایڈیشنل آئی جی سندھ اور ایس ایس پی لیاقت آباد سے مطالبہ کرتا ہوں کہ اس واقعے کی غیر جانبدارانہ انکوائری کرائی جائے اور امام کے خلاف کوئی شواہد ملیں تو ہمیں بھی دکھائے جائیں، نیز امام صاحب کے خلاف جھوٹے الزامات واپس لے کر انہیں باعزت طور پر رہا کیا جائے۔ حیرت کی بات ہے کہ صوبائی وزیر ناصر شاہ ایک طرف تو علماء کے تعاون کا شکریہ ادا کر رہے ہیں اور دوسری جانب ان پر جھوٹے مقدمات بنارہے ہیں، اس سے باہمی اعتماد کی فضا کو نقصان پہنچے گا اور حکومت سب کے اعتماد سے اس آفت کا مقابلہ کرنے کے جو دعوے کر رہی ہے، وہ غلط ثابت ہوں گے۔