کرونا وائرس، عدالتی معاملات میں‌ عمران فاروق قتل کیس کو بھی زیرسماعت رکھا جائے، اہلیہ معظم علی کی اپیل

کرونا وائرس، عدالتی معاملات میں‌ عمران فاروق قتل کیس کو بھی زیرسماعت رکھا جائے، اہلیہ معظم علی کی اپیل

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں نامزد ملزم معظم علی کی اہلیہ سعدیہ معظم نے اپیل کی ہے کہ جس طرح کورونا وائرس کی وجہ سے عدالتی معاملات چل رہیں ہیں اسی طرح ڈاکٹر عمران فاروق کیس کو بھی زیر سماعت رکھا جائے۔

انہوں نے لکھا کہ یہ کیس پچھلے پانچ سال سے عدالت میں ہے اور مختلف وجوہات کی وجہ سے طوالت اختیار کرتا رہا ہے، اب جبکہ تمام مراحل مکمل ہوچکے ہیں اور کیس اپنے منطقی انجام پر پہنچ چکا ہے، دوسری طرف کرونا وائرس کی وجہ سے ملزمان کوعدالت نہیں لاسکتے تو جج جیل میں کیس سن لیں۔

سعدیہ معظم کا کہنا تھا کہ جب سے کرونا وئرس کی وبا پھیلی ہے جیل میں ملاقات پہ پابندی ہے اور وہاں میں ضرورت کاسامان دینے پر بھی پابندی ہے ۔ جیل میں کینٹین کی سہولت تو ہے مگر وہاں سے سامان لینے کے لئےپیسے جمع کروانا ہوتے ہیں، لیکن قیدی کے عزیز و اقارب کو پیسے بھی جمع کرانے کی اجازت بھی نہیں ہے،  قیدیوں کے لئے مشکلات بہت بڑھ گئی ہیں۔

انہوں نے سپریم کورٹ اور انسداد دہشت گردی سے اپیل کی کہ ان نامساعد حالات میں ملزمان کے اس وائرئس سے بچنے کے لئے صحت مند رہنا ضروری ہے جو اب ناممکن نظر ہے ۔ اس تشویش ناک صورت حال پہ میں اعلی عدلیہ سے اپیل کرتی ہوں کہ اس کیس کو جلد از جلد سنا جائے یا اس کیس میں موجود ملزمان کو ضمانت پہ رہا کیا جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: