Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
جناح اسپتال سے 9 فروری کو لاپتہ ہونے والی خاتون کی تلاش جاری | زرائع نیوز

جناح اسپتال سے 9 فروری کو لاپتہ ہونے والی خاتون کی تلاش جاری

کراچی : کراچی کے جناح اسپتال سے 9 فروری کو لاپتہ ہونے والی خاتون کی تلاش جاری ہے۔

پولیس کے مطابق خاتون کے اپنی مرضی سے جانے کے کچھ شواہد ملے ہیں، وہ اسپتال سے نکل کر کہاں گئی تفتیش جاری ہے۔پولیس حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ خاتون صبح 8 بج کر 40 منٹ پر اسپتال میں داخل ہوئی تھی اور دوپہر ساڑھے 12 بجے کے قریب وہ اسپتال کے دوسرے دروازے سے باہر نکلی۔

پولیس کے مطابق تفتیش مکمل ہونے تک کوئی بھی بات حتمی نہیں کہہ سکتے۔9 فروری کو حاملہ خاتون جناح اسپتال میں چیک اپ کے لیے آئی اور لاپتا ہوگئی تھی۔

وارڈ سے خاتون مریضہ کے مبینہ لاپتہ ہونے کے واقعے کا مقدمہ صدر تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔