Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
زرداری کی گرفتاری پر بلاول کی بانچھیں کھل گئیں | زرائع نیوز

زرداری کی گرفتاری پر بلاول کی بانچھیں کھل گئیں

 

تالپور بچ گئیں، زرداری گرفتار

اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے درخواست ضمانت مسترد ہونے کے بعد نیب کی ٹیم نے پی پی کے شریک چیئرمین کو اسلام آباد زرداری ہاوس سے گرفتار کرلیا جبکہ فریال تالپور ابھی آزاد ہیں۔
عدالتی فیصلے کے بعد نیب ٹیم زرداری ہاوس پہنچی تو پی پی کے وکلا نے ان سے عدالتی احکامات مانگے، آصف زرداری کی خواہش تھی کہ وہ قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے بعد نیب کو گرفتاری پیش کریں البتہ اسپیکر اسمبلی نے پرڈکشن آرڈر جاری کرنے سے صاف انکار کردیا۔
سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف اور شہباز شریف پرڈکشن آرڈر جاری کرنے کا مطالبہ کرتے رہے گئے مگر وہ جاری نہ ہوسکے۔
نیب ذرائع کے مطابق انہیں فریال تالپور کی گرفتاری کی بھی اجازت مل گئی البتہ زرداری کی ہمشیرہ کو ناگزیر وجوہات کی بنیاد پر حراست میں نہیں لیا گیا۔
گرفتاری سے قبل آصف زرداری نے صرف اپنی چھوٹی بیٹی آصفہ سے ملاقات کی اور اسے گلے بھی لگایا، اس موقع پر بلاول کے چہرے پر خوشی قابل دید تھی۔
پی پی چیئرمین کی گرفتاری کے بعد لاہور میں جیالے سڑکوں پر نکلے اور انہوں نے ٹائر جلاکر احتجاج کیا جبکہ کراچی سمیت مختلف علاقوں کے پریس کلبز کے باہر بھی پی پی اراکین اسمبلی، رہنماوں اور جیالوں نے مظاہرے کیے جس میں سابق صدر کی گرفتاری کی مذمت اور ان کی حمایت کا اعلان کیا گیا۔
نیب ٹیم زرداری ہاوس پہنچی تو اطراف کی سڑکوں کو سیکیورٹی خدشات کی بنا پر بند کردیا گیا تھا جبکہ اہلکاروں نے شیری رحمان سمیت دیگر رہنماوں کو آگے بڑھنے سے روک بھی دیا تھا۔

https://twitter.com/ZarayeNews/status/1138096980100616192?s=19

بلاول ہاوس کے ترجمان نے ملک بھر کے جیالوں سے پرامن رہنے اور عدالتوں پر یقین رکھنے کی ہدایت کردی، بیرون ملک میں مقیم جیالوں نے بھی مظاہروں کا اعلان کردیا۔
یاد رہے کہ آصف زرداری اور فریال تالپور پر 2015 میں نوازشریف کی ہدایت پر سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار نے مقدمات قائم کیے تھے تاہم آج لیگی قیادت نے گرفتاری کی ذمہ داری پی ٹی آئی پر عائد کردی