Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
وزیر اعظم کو کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش | زرائع نیوز

وزیر اعظم کو کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم پر تشویش

کراچی: وزیراعظم عمران خان نے شہر قائد میں بچوں کی بڑھتی ہوئی وارداتوں اور اسٹریٹ کرائم میں اضافے پر تشیویش کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی کو اقدامات کرنے کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت امن وامان سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر اعلیٰ سندھ، گورنر سندھ، ڈی جی رینجرز، کورکمانڈر کراچی، آئی جی سندھ پولیس، وزیر داخلہ کے حکام سمیت دیگر اداروں کے نمائندوں نے شرکت کی۔

وزیر اعظم کو دی جانے والی بریفنگ میں بتایا گیا کہ کراچی آپریشن سےبڑےجرائم میں90فیصدکمی آئی جس پر عمران خان نے کراچی میں امن و امان کی مجموعی صورتحال پر اطمینان کا اظہار کیا۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ قیام امن حکومت کی اولین ترجیح ہے کیونکہ اس کے بغیر معاشی ترقی ممکن نہیں ہے، امن و امان کی بحالی کے لیے سندھ حکومت کی ہر سطح پر مدد کریں گے، وفاق اور صوبائی سطح پرایجنسیوں میں ہم آہنگی ہونی چاہئے۔

عمران خان نے شہر میں بڑھتی ہوئی اسٹریٹ کرائم اور بچوں کے اغوا کی وارداتوں پر تشویش کا اظہار کیا اور آئی جی سندھ سے رپورٹ طلب کی، وزیر اعظم نے پولیس اور دیگر اداروں کو شہریوں کے جان و مالی کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرنے کی ہدایت بھی کی۔