Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
لاہور، تحریک لبیک کے خلاف آپریشن کا آغاز، متعدد کارکنان گرفتار، فوجی کی ٹرپل ون بریگیڈ آپریشن میں شامل | زرائع نیوز

لاہور، تحریک لبیک کے خلاف آپریشن کا آغاز، متعدد کارکنان گرفتار، فوجی کی ٹرپل ون بریگیڈ آپریشن میں شامل

فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ کو میدان میں اتارنے کی تیاریاں، تمام سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا، مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں سخت ایکشن شروع کردیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی سیکورٹی فورسز کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔ اس تمام صورتحال میں فوج کی ٹرپل ون بریگیڈ کو میدان میں اتارنے کی تیاریاں کی جا رہی ہیں۔
آسیہ بی بی کیس کے بعد پرتشدد مظاہرے کرنے والوں کیساتھ مذاکرات کے اختتام کا انتظار کیا جا رہا ہے۔ مذاکرات کی ناکامی کی صورت میں سخت ایکشن شروع ہو جائے گا۔ ملک کے وفاقی دارالحکومت سمیت تمام صوبائی دارالحکومت میں سیکورٹی ہائی الرٹ ہے۔ کشیدہ حالات کو کنٹرول کرنے کیلئے فوج کی مدد لیے جانے کے سلسلے میں حکومت اور عسکری قیادت کے درمیان مشاورت جاری ہے۔
اگر امن و امان کی صورتحال مزید خراب ہوئی تو اس صورت میں ٹرپل ون بریگیڈ کو متحرک کر دیا جائے گا۔ حالات مزید بگڑنے کی صورت میں ٹرپل ون بریگیڈ پرتشدد مظاہروں میں ملوث شرپسند عناصر سے نبٹے گی۔ دوسری جانب محکمہ داخلہ پنجاب نے گزشتہ روز کشیدہ صورتحال کے پیش نظر رینجرز کی اٹھارہ کمپنیوں کو طلب کیا تھا۔ شہر کی جن عمارتوں کی سیکورٹی کا کنٹرول رینجرز نے سنبھال رکھا ہے ان میں ٹائون ہال ،لاہور ہائیکورٹ،سٹیٹ بینک ،الفلاح بلڈنگ ،پنجاب اسمبلی ،واپڈا ہائوس ،گورنر ہائوس سمیت دیگر اہم عمارتیں شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آسیہ بی بی سے متعلق گذشتہ روز دئے جانے والے فیصلے کے بعد سے ہی ملک میں احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ جاری ہے۔ صوبائی دارالحکومت لاہور میں احتجاج کے پیش نظر میٹرو بس سروس بند ہے جبکہ مال روڈ کی طرف جانے والے راستے بھی بند ہیں۔ شہر کے بیشتر علاقوں میں موبائل فون اور انٹرنیٹ کی سروس بھی معطل ہے۔ کراچی میں بھی کئی اہم سڑکوں پر دھرنے جاری ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ ہونے کے باعث عوام دہری مشکلات کا شکار ہیں۔
امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر آج صوبہ پنجاب اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں تمام جب کہ سندھ میں نجی تعلیمی ادارے بند رہے۔ پنجاب بھر میں کئی دفاتر اور دکانیں بھی بند رہیں۔ سندھ میں پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن نے امن و امان کی صورتحال بگڑنے پر تعلیمی ادارے بند رکھنے کا اعلان کیا تھا۔ پنجاب کے تمام ثانوی تعلیمی بورڈز کے تحت بارہویں جماعت، راولپنڈی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ کے ضمنی امتحانات، ملتان میں وفاقی تعلیمی بورڈ کے تحت پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات ملتوی کردیے گئے۔
جن کی نئی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ بلوچستان میں تمام نجی و سرکاری تدریسی مراکز کُھلے رہے۔واضح رہے کہ آسیہ بی بی کیس سے متعلق سپریم کورٹ کےفیصلے کے خلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے جاری ہیں جہاں مظاہرین نے ٹائروں کے علاوہ موٹرسائیکلوں کو بھی نذر آتش کر دیا وہیں ملک کی اہم شاہراہوں بالخصوس لاہور کی ہائی ویز اور دیگر اہم شاہراہوں کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔ سڑکیں بند ہونے کی وجہ سے شہریوں کو گذشتہ روز سے ہی شدید مشکلات کا سامنا ہے جبکہ شہری گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔

آپریشن کی نگرانی کورکمانڈر پنجاب اور وزیراعلی پنجاب خود کررہے ہیں، اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی