Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6121
کراچی، شاپنگ مالز کے باہر خواتین سے 90 روز سے پرس چھیننے والا گرفتار |

کراچی، شاپنگ مالز کے باہر خواتین سے 90 روز سے پرس چھیننے والا گرفتار

کراچی، شاپنگ مالز کے باہر خواتین سے 90 روز سے پرس چھیننے والا گرفتار

کراچی میں شاپنگ مالز کے باہر خواتین سے پرس چھنیے کے بڑھتے واقعات پر ایس ایس پی ایسٹ ساجد امیر سدوزی نے نوٹس لیا اور ملزمان کی گرفتاری کے احکامات جاری کیے، جس کے بعد فیروز آباد تھانے کی پولیس نے علاقے میں نصب سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کیں اور ملزم کو شناخت کیا۔

ایس ایس پی ایسٹ کے مطابق فیروزآباد تھانے کی پولیس  نے 90 روز سے خواتین کو لوٹنے والے موٹر سائیکل ریسر کو دھر لیا،گرفتار ملزم علی پیدل چلتی خواتین سے پرس چھین لیتا تھا، گرفتار ملزم موٹر سائیکل ریس لگانے میں ماہر ہے۔

ساجد امیر نے بتایا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے گرفتار کیاگیا ہے، ملزم سے پستول،موٹرسائیکل،پانچ ہزار روپے برآمد ہوئے ہیں، گرفتاری کے بعد ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔ ملزم سے تفتیش کر کے ساتھیوں کو بھی گرفتار کیا جائے گا۔


نوٹ: آپ اپنی خبریں، پریس ریلیز ہمیں ای میل zaraye.news@gmail.com پر ارسال کرسکتے ہیں، علاوہ ازیں آپ ہمیں اپنی تحاریر / آرٹیکل اور بلاگز / تحاریر / کہانیاں اور مختصر کہانیاں بھی ای میل کرسکتے ہیں۔ آپ کی بھیجی گئی ای میل کو جگہ دی جائے گی۔