Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستانی یونیورسٹی کی طالبات کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کا انکشاف، انتظامیہ کی تصدیق | زرائع نیوز

پاکستانی یونیورسٹی کی طالبات کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کا انکشاف، انتظامیہ کی تصدیق

لاہور : پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کا ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کا ہوشربا انکشاف سامنے آیا ہے جس کی وجہ سے طالبات بہت زیادہ متاثر ہوئیں۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق ہیکرزنےطالبات کاڈیٹا اسپائی ایپ سے ہیک کیا، ایف آئی اے سائبر کرائم نے ذمے داروں کے خلاف کارروائی کا آغازکردیا ہے۔

پنجاب یونیورسٹی کی طالبات کا ڈیٹا ڈارک ویب پرفروخت ہونے کو ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ہیکنگ اسکیںڈل قرار دیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ہیکرز نے طالبات کا ڈیٹاہیک کرکے اب اسے فروخت کرناشروع کردیا، ہیک شدہ ڈیٹا میں طالبات کے نمبرز، تصاویر اور ویڈیوز شامل ہیں، متذکرہ ڈیٹا ڈیجیٹل کرنسی بٹ کوائنز میں فروخت ہورہا ہے۔

دوسری جانب پنجاب یونیورسٹی کے ترجمان نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ معاملےکی نوعیت کیلئےایف آئی اےکوخط لکھ دیا، ذمے داروں کےخلاف جلد کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ گزشتہ سال یہ بات سامنے آئی تھیں کہ پاکستان کے 22 بینکوں کے 19 ہزار 846 صارفین کے کارڈز کی معلومات بیچنے کی غرض سے ڈارک ویب پر ڈالی گئیں۔