Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6170
برطانوی حکومت کے پاس محمد انور کا اعترافی بیان موجود ہے، سرفراز مرچنٹ کا دعویٰ | زرائع نیوز

برطانوی حکومت کے پاس محمد انور کا اعترافی بیان موجود ہے، سرفراز مرچنٹ کا دعویٰ

ایم کیو ایم کے منی لانڈرنگ کیس میں نامزد ہونے والے سرفراز مرچنٹ نے کہا ہے کہ برطانوی حکومت کے پاس محمد انور کا اعترافی بیان موجود ہے۔

دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیو ایم اب کسی پر بھروسہ نہیں کرتے وہ ساری چیزیں خود کنٹرول کررہے ہیں، متحدہ بانی کوٹیکس نہ دینےکی وجہ سے8سے10ملین کاجرمانہ ہوسکتا ہے۔

سرفراز مرچنٹ نے انکشاف کیا کہ متحدہ بانی نے اپنی بیوی کی جانب سے حصہ مانگنے پر ٹرسٹ قائم کیا تھا جس کے بعد اُن کی ساری جائیدادیں ٹرسٹ کے نام پر منتقل ہوگئیں تھیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ ٹرسٹ بننےکےبعدساری جائیدادٹرسٹ کےنام ہوگئی تھی،متحدہ بانی اب تک 4جائیدادیں بیچ چکےہیں جبکہ 2جائیدادیں محمدانور،محمدطارق کےنام پرتھیں۔

https://zaraye.com/mqm-former-leader-thereat-altaf-hussain/

یاد رہے کہ ایم کیو ایم لندن کے سابق رہنماؤں طارق میر اور محمدانور نے اپنے ناموں پر خریدی جانے والی جائیدادیں بانی ایم کیو ایم کے نام پر منتقل کرنے سے صاف انکار کیا۔

محمد انور کا کہنا تھا کہ اگر بانی ایم کیو ایم اور متحدہ ہمیں ٹیکس ادائیگی کی یقین دہانی کروادیں تو پھر جائیداد کی منتقلی میں کوئی حرج نہیں ہے، ساتھ انہوں نے میٹ پولیس کو یہ بھی کہا تھا کہ ایم کیو ایم لندن کے کارکنان انہیں سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر دھمکیاں دے رہے ہیں جبکہ محمد انور اور طارق میر کے پاکستان میں مقیم رشتے داروں کی جان کو بھی خطرہ ہے۔

https://zaraye.com/mqm-london-leader-arrest-in-usa/

ایم کیوایم لندن کے سابق رہنما نے بانی ایم کیو ایم کو عمران فاروق قتل کیس کے حوالے سے راز افشا کرنے کی بھی دھمکی دی تھی۔