Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
امام الحق می ٹو کی ذد میں، متنازعہ تصاویر اور میسجز سامنے آگئے | زرائع نیوز

امام الحق می ٹو کی ذد میں، متنازعہ تصاویر اور میسجز سامنے آگئے

قومی ٹیم کے مایہ ناز بلے باز امام الحق ریڈار پر آگئے، ان پر لڑکیوں سے چیٹنگ کا الزام لگ گیا۔

ذرائع کےمطابق سوشل میڈیا پر امام الحق کے مبینہ واٹس اپ میسجز سامنے آئے ہیں۔

سوشل میڈیا صارف کی جانب سے ٹویٹر پر شیئر کئے گئے امام الحق کے مبینہ میسجز میں اُن کی لڑکیوں سے بات چیت ہورہی ہے جبکہ اس میں نازیبا گفتگو بھی دیکھی جاسکتی ہے۔

سوشل میڈیا صارف کے مطابق گزشتہ چھ ماہ میں امام الحق کے کئی لڑکیوں سے چکر رہے ہیں۔

امام الحق کے مبینہ واٹس ایپ میسجز اسکینڈل پر پی سی بی حکام کابیان بھی سامنے آگیاجس میں انکا کہنا ہے کہ یہ امام الحق کا ذاتی مسئلہ ہے، بورڈ اس معاملے پر کمنٹ نہیں کرے گا۔