Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
مریم نواز ڈیل کی کوشش میں‌؟ جعلی کال پر بات کر لی مگر احساس ہوگیا، ویڈیو سامنے آگئی | زرائع نیوز

مریم نواز ڈیل کی کوشش میں‌؟ جعلی کال پر بات کر لی مگر احساس ہوگیا، ویڈیو سامنے آگئی

لاہور: مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور نوازشریف کی صاحبزادی آجکل جارحانہ سیاست کے موڈ میں نظر آرہی ہیں، انہوں نے منڈی بہاؤ الدین، فیصل آباد میں عوامی ریلیاں نکالیں جبکہ اُس سے قبل ایک پریس کانفرنس بھی کی جس میں جج ارشد ملک کی ویڈیو دکھائی گئی۔

مریم نواز نے گزشتہ روز اپنے کارکنان سے گفتگو میں دعویٰ کیا کہ ’’رائے ونڈ کے نمبر پر ایک شخص کی کال آئی وہ اپنے آپ کو ایک ادارے کا سربراہ بتا رہا تھا‘‘۔

’’مجھے آپریٹر نے بتا کر کال ٹرانسفر کی اور جب میں بات چیت کررہی تھی تو اسی دوران احساس ہوا سامنے بولنے والا شخص جھوٹ بول رہا ہے‘‘۔

مریم نواز نے دعویٰ کیا کہ اُن کو ادارے کے سربراہ کا نام استعمال کرنے والے شخص نے ڈیل کی پیش کش بھی کی مگر انہیں احساس ہوا کہ کال ٹریپ ہورہی ہے لہذا انہوں نے فون رکھ دیا۔