ڈی ایچ اے نے نثار شہید پارک کے دروازے عام عوام پر بند کردیے

ڈیفنس ہاؤسنگ اتھارٹی نے نثار شہید پارک میں عام عوام کا داخلہ مکمل طور پر بند کردیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری ضابطہ اخلاق کے مطابق پارک میں ڈی ایچ اے کے علاؤہ کسی دوسرے شخص کے داخلے پر پابندی ہوگی۔

علاؤہ ازیں کہا گیا ہے کہ ڈی ایچ اے کے رہائشیوں کو بھی صرف فیملی کے ساتھ جانے کی اجازت ہوگی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ صرف چہل قدمی کیلیے آنے والوں کو اجازت دی جائے گی مگر اس کے لیے جاگنگ لباس ، جاگرز یا کرتا شلوار کے ساتھ جوگرز کا ہونا لازمی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: