Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
80لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چوری میں ملوث ملزم گرفتار | زرائع نیوز

80لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چوری میں ملوث ملزم گرفتار

کراچی: موبائل مارکیٹ میں 80 لاکھ روپے مالیت کے موبائل فون چوری میں ملوث ملزم کو گرفتار کرکے چوری شدہ 23قیمتی فون برآمد کرلیے ہیں۔

کراچی میں پریڈی پولیس نے کیڈا لا اینڈ آرڈر چیئرمین کے ہمراہ پاسپورٹ آفس کے قریب ہوٹل میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے رواں سال کی سب سے بڑی موبائل چوری میں ملوث ملزم گرفتار کرلیا اور چوری ہونے والے 23 آئی فون برآمد کرلئے۔
ایس ایس پی سائوتھ اسد رضا نے بتایا کہ ملزم نے 31 مارچ کو اسٹار موبائل مارکیٹ میں چوری کی تھی، مجموعی طور پر 80 لاکھ روپے کے آئی فون چوری ہوئے تھے۔
انہوں نے بتایاکہ ملزم پاسپورٹ آفس کے قریب ہوٹل میں ٹھرا ہوا تھا، چوری کے بعد تمام موبائل فون ہوٹل کے کمرے میں رکھے تھے۔ایس ایس پی سائوتھ نے کہا کہ گرفتار ملزم نے ایک آئی فون 1 لاکھ 93 ہزار کا فروخت کردیا تھا، جس کے بعد ملزم تین مزید آئی فون فروخت کرنے عبداللہ ہارون موبائل مارکیٹ گیا تو پکڑا گیا۔
اسد رضا نے کہا کہ کیڈا لا اینڈ آرڈر چیئرمین منہاج گلفام کو چوری شدہ فونز کی اطلاع ملی، منہاج گلفام نے فوری طور پر پولیس کو آگاہ کیا اور ملزم پکڑا۔کارروائی کے دوران 100 فیصد ریکوری کی گئی جبکہ ملزم نے موبائل فروخت کرکے جو رقم حاصل کی تھی وہ بھی مل گئی، گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے مذید تفتیش کا عمل جاری ہے۔