شاہ محمود نے اتنی پگڑیاں نہیں بدلیں جتنی پارٹیاں تبدیل کیں،سعید غنی

کراچی: وزیر محنت و افرادی قوت سندھ، رہنما پیپلز پارٹی سعید غنی نے کہا ہے کہ بلاول کیخلاف بیان بازی کر کے شاہ محمود قریشی پرانے آقاؤں کی توجہ چاہتا ہے۔
شاہ محمود قریشی کو جواب دیتے ہوئے سعید غنی نے کہا کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری درست راستہ بتا رہے ہیں جو اندھوں کو نظر نہیں آتا، قریشی صاحب اپنی تاریخ کو یاد کرو اگر ہم نے یاد کروائی تو تمہیں شرمندگی ہو گی۔
سعید غنی نے کہا کہ عمران نیازی آئین پامال کر رہا تھا تو قریشی تالیاں بجا رہا تھا،شاہ محمود قریشی نے اتنی پگڑیاں نہیں بدلیں جتنی سیاسی پارٹیاں تبدیل کی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: