اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واؤڈا نے دعویٰ کیا ہے کہ نیب جلد ہی سابق وزیراعظم فیصل واؤڈا کو بھی حراست میں لے گی۔
جیو نیوز کے پروگرام کیپٹل ٹاک میں میزبان حامد میر سے گفتگو کرتے ہوئے فیصل واؤڈا نے انکشاف کیا کہ شاہد خاقان عباسی کی گرفتاری کے حوالے سے تیاریاں مکمل ہیں اور انہیں نیب جلد ہی گرفتار کرلے گی۔
حامد میر نے وفاقی وزیر سے وجہ پوچھی کہ اس بات کا انہیں کیسے علم تو فیصل واؤڈا کھسیا گئے اور مختلف دلائل پیش کیے جس کی ویڈیو معروف صحافی نے اپنے سماجی رابطے کے اکاؤنٹ سے شیئر بھی کی۔
فیصل واؤڈا صاحب کہتے ہیں بہت جلد شاہد خاقان عباسی گرفتار ہو جائیں گے ان سے پوچھاکہ حضور آپکو کیسے پتہ چل گیا؟ان کا جواب خود سن لیں pic.twitter.com/QZo5rUxQGc
— Hamid Mir (@HamidMirPAK) June 11, 2019
