کراچی: پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے خلاف نہیں مگر کسی غلط آدمی کے ساتھ نہیں چل سکتا۔
پاکستان ہاؤس میں بانی ایم کیو ایم کی گرفتاری پر ردعمل دیتے ہوئے مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ یہاں کوئی سسٹم نہیں جوانہیں سپورٹ کرے، زندگی میں دیکھاغلط کام کاغلط انجام ہوتاہے، بانی ایم کیوایم نےہمارے7ساتھیوں کوشہیدکرایا، مرنےوالامہاجراورمارنےوالابھی مہاجر، اور اُن کو مروانے والا بابائے مہاجر، اس لیے ہم نے علیحدگی اختیار کی۔
اُن کا کہنا تھا کہ بانی ایم کیوایم کاکہامہاجرکاکہاہواسمجھاجاتاتھا مگر ہم نےاپنی قوم کوبچانےکیلئےکام کیا اور آج صورتحال سب کے سامنے ہے، کراچی اب ایک زبان بولنےوالوں کانہیں رہا اس لیے میں الیکشن نہیں الگ نسل دیکھ کر فیصلے کررہا ہوں، ایک دوسرےسےجڑنےمیں سب کی بھلائی اوربہتری ہے۔
مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ ندیم نصرت،واسع جلیل،طارق میر سب چھوڑکرچلےگئے، بانی ایم کیو ایم نے کہا ایم کیو ایم میں دوبارہ شمولیت اختیار کرو مگر ہم نے انکار کردیا، جواچھل اچھل کرپریس کانفرنس کررہےتھےآج کہاں ہیں، ہماری بات 3سالوں میں صحیح ثابت ہورہی ہیں، بانی ایم کیوایم کی گرفتاری پرآج کراچی میں امن ہے، الیکشن کےبعدہم زیادہ مضبوط ہیں۔
پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین کا کہنا تھا کہ آج لندن میں گرفتاری ہونا ایک اہم پیشرفت ہے، آج الطاف حسین اکیلے ہیں، اُن کے ساتھ طارق میر اور ایم انور بھی نہیں نہ واسع جلیل اور ندیم نصرت ہیں، اُن کے کیس کی پیروی کرنے والا کوئی بھی نہیں ہے، لوگ انہیں چھوڑ چھوڑ کر جارہے ہیں۔
