کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کی جانب سے دو روز قبل دعوتِ افطار کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں تمام مکاتب فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔
تقریب کی خاص بعد تیس سال بعد آفاق احمد کی شرکت تھی جبکہ ڈاکٹر عمران فاروق کے والدین نے بھی شرکت کر کے تقریب کو اعزاز بخشا۔
تقریب ختم ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر ایک کلپ وائرل ہوا جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے والدین ہال میں داخل ہوئے تو عامر خان نے اُن سے ہاتھ نہیں ملایا۔
مہمانوں کے استقبال کے لیے رابطہ کمیٹی اور سی او سی کے اراکین مرکزی دروازے پر موجود تھے۔ سوشل میڈیا پر شیئر ہونے والی ویڈیو اس انداز سے ایڈیٹ کیا گیا کہ وہ اصلی لگ رہی تھی۔
Since morning, there is a video which is circulating where “Amir khan bhai” didn’t shake hand with the father of “Shaheed Imran farooq Bhai”.
“Here is the original video clip” pic.twitter.com/h1pDWZydQu
— Ana Khan (@AnaKhan26) May 26, 2019
سینئر ڈپٹی کنونیئر اور رہنما عامر خان کے خلاف ویڈیو شیئر ہوتے ہی پروپیگنڈا شروع ہوا البتہ اے پی ایم ایس او کی سابق جوائنٹ سیکریٹری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ویڈیو شیئر کر کے اُس پروپیگنڈے کو ناکام کیا۔
