حیدر آباد: ری پولنگ کے دوران پی پی اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں تصادم

حیدر آباد : بلدیاتی انتخابات کی ری پولنگ کے دوران یوسی 28 کے وارڈ 1 پر پولنگ کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی اور پاکستان تحریکِ انصاف کے کارکنوں میں ہاتھا پائی ہو گئی۔

پولیس کی بھاری اضافی نفری نے پہنچ کر دونوں گروپوں کے کارکنوں کو منتشر کر دیا۔یوسی 28 کے وارڈ ون میں پولنگ اسٹیشن کے باہر بھی پی ٹی آئی اور پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے درمیان جھگڑا ہوا۔

پی ٹی آئی کے کارکنوں نے پیپلز پارٹی کے کارکنوں پر دھاندلی کا الزام لگا دیا۔پولیس کی بھاری نفری پولنگ اسٹیشن پہنچ گئی۔پی ٹی آئی کے سابق ضلعی صدر علی ہنگورو کے پولنگ اسٹیشن میں داخلے پر دونوں جماعتوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں: