Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بوگی ٹوٹنے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گئی | زرائع نیوز

کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بوگی ٹوٹنے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گئی

حیر آباد : کراچی سے حویلیاں جانے والی ہزارہ ایکسپریس بوگی ٹوٹنے کے بعد حادثے سے بال بال بچ گئی۔ذرائع کے مطابق بوگی ٹوٹنے کا واقعہ بولاری اسٹیشن کے قریب پیش آیا۔

ریلوے ذرائع نے بتایا ہے کہ اس حادثے میں کوئی جانی و مالی نقصان نہیں ہوا ہے۔ریلوے ذرائع کے مطابق خستہ حال بوگی ویلڈنگ سے جوڑی گئی تھی، اب جسے کاٹ کر علیحدہ کیا جائے گا۔

ترجمان ریلوے کے مطابق کراچی سے 152 کلومیٹر دور بولاری اسٹیشن کے قریب ٹرین کا پریشر لیک ہوا، حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔