Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
دو بہنوں اور بھائی پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان گرفتار | زرائع نیوز

دو بہنوں اور بھائی پر تیزاب پھینکنے والے ملزمان گرفتار

کراچی: کراچی کے علاقے باغ کورنگی صاٸمہ ولاز کے قریب رشتہ نہ دینے کے تنازعہ پر دو بہنوں اوران کے بھائی پر تیزاب پھینک کر فرار ہونے والے ملزمان عامر حسین اور محمد سہیل کو پولیس نے گرفتارکرلیا۔

کورنگی انڈسٹریل تھانہ کے مطابق تیزاب گردی کے دونوں ملزمان کی گرفتاری پولیس مقابلے کے بعد عمل میں آئی ہے،زخمی ملزمان کے قبضے سے دوپستول بھی برآمد کئے گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ تیزاب گردی کے واقعہ کے بعد کورنگی صنعتی ایریا پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے کارروائی شروع کی تو ملزمان نے فرار ہونے کے لیے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی, پولیس نے ملزمان کےتعاقب کیا اوردو طرفہ فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ملیر ندی معراج ہوٹل کے قریب دونوں ملزمان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے قبضے سے دو پستول بمعہ گولیاں برآمد ہوئے ہیں۔ گرفتار زخمی ملزمان کی شناخت عامر حسین اور محمد سہیل کے نام سے ہوئی ہے پولیس کیجانب سے ضابطے کی مکمل کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے, ملزمان کا سابقہ کرمنل ریکارڈ بھی چیک کیا جارہا ہے گرفتار زخمی ملزمان کو طبی امداد کیلئ اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔