وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے شعلہ بیانی میں مضحکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ عمرنا خان کا کتا دیسی ہے اور وہ اردو میں ہی بھونکتا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں شہباز گل سابق حکومتوں کی کرپشن پر بات کرتے کرتے موضوع کو کتوں کی طرف لے گئے اور کہا کہ ’’ان کے تو کتوں نے بھی کرپشن کی ہوئی ہے‘‘۔
شہباز گل نے وجہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ بلاول اور بختاور کے کتے انگریزی کھانا کھاتے اور عمران خان کا کتا دیسی یعنی گھر یا پاکستان میں دستیاب کھانا کھاتا ہے۔
اسی دوران شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ عمران خان کے کتے کا نام ’موٹو‘ ہے، جب اس بات پر اعتراض کیا گیا تو وزیر اعلیٰ کے ترجمان نے اپنی بات کو سچا ثابت کرنے کیلئے قسم اٹھا لی اور جذبات کی رو میں یہ تک کہہ گئے کہ ’عمران خان کا کتا اردو میں بھونکتا ہے‘۔
ان کی اس بات پر پروگرام کے شرکا اور میزبان قہقہے لگا کر ہنستے رہے۔ مسلم لیگ ن کے رہنما مصدق ملک نے ان کے دعویٰ پر انتہائی معنی خیز انداز میں کہا ’ ہم مانتے ہیں‘۔
پیپلز پارٹی کے رہنما چوہدری منظور کا کہنا تھا ’ اسے ڈھونڈنا پڑے گا جو اردو میں بھونکتا ہے‘۔
بشکریہ ایکسپریس و ہم سب
