Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
پاکستان کو کن شرائط پر قرض ملا؟ آئی ایم ایف نے شرائط کی فہرست جاری کردی | زرائع نیوز

پاکستان کو کن شرائط پر قرض ملا؟ آئی ایم ایف نے شرائط کی فہرست جاری کردی

نیویارک : عالمی مالیاتی فنڈ ( آئی ایم ایف) نے پاکستان کو دیے جانے والے 6 ارب ڈالر قرض کی شرائط اور ان کی تفصیلات جاری کردیں۔

آئی ایم ایف کے ترجمان کا کہنا تھا کہ 6 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے ساتھ سخت شرائط عائد کی گئیں ہیں، جن میں پاکستان کو سالانہ 1500 سے 2000 ارب روپے ٹیکس کی مد میں آمدن بڑھانا جبکہ کرنسی ریٹ مارکیٹ میں آزادانہ چھوڑنا اور روپے یا ڈالر کی قیمتوں میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا مداخلت نہ کرنا ہے۔

آئی ایم ایف ترجمان کا کہنا تھا کہ مانیٹری پالیسی کے ذریعے مہنگائی کو قابو کیا جائے گا جبکہ توانائی کے شعبے میں اصلاحات کی جائیں گی اور گردشی قرضوں کا خاتمہ کیا جائے گا، واجبات کی وصولیوں کو یقینی بنایا جائے گا، اسی طرح گیس اور بجلی کی قیمتوں اضافے پر وزیراعظم سمیت کوئی بھی شخصیت مداخل نہیں کرے گی۔

آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ کرپشن کے خاتمے کے لیے کاررروائیاں کی جائیں اور اداروں کو مضبوط کر کے ان میں شفافیت لائی جائے، منی لانڈرنگ اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کو روکا جائے۔

پاکستان کی معیشت کو شدید چیلنجز درپیش ہیں، ناقص پالیسیوں کی وجہ سے معیشت کمزور ہوئی، اندرونی اور بیرونی قرضوں میں اضافہ ہوا۔ آئی ایم ایف کے مطابق ماضی میں ڈالر کی قیمت کو مصنوعی طور پر کنٹرول کیا گیا، پاکستان میں ٹیکس کے نظام میں کمزوریاں ہیں جب کہ سرکاری اداروں میں نا اہل افسران کی تعیناتی سے معیشت کا نقصان پہنچ رہا ہے۔