کراچی:کراچی کی ڈسٹرکٹ جیل ملیرسے 115 افغان قیدی رہا کردیئے گئے ہیں۔
افغان قیدیوں کو چمن بارڈر پرافغان حکام کے حوالے کیا جائیگا۔تمام افغان قیدی گزشتہ2 ، 3ماہ سے جیل میں تھے۔جیل حکام کے مطابق افغان قیدیوں کو بسوں کے ذریعے کوئٹہ روانہ کردیا گیا۔
افغان قیدیوں پرغیرقانونی رہائش سمیت مختلف مقدمات تھے۔رہائی پانے والوں میں ایک افغان خاتون بھی شامل ہے۔
