Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری | زرائع نیوز

گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری کو ایڈمنسٹریٹر کراچی لگانے کی منظوری

متحدہ قومی موومنٹ اور پی پی کے درمیان ایڈمنسٹریٹر کراچی کے حوالے سے اتفاق ہوگیا ہے۔

دونوں جماعتوں نے ڈاکٹر سیف الرحمان نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔

جس کے ڈاکٹر سیف الرحمان اب نئے ایڈمنسٹریٹر کراچی ہوں گے۔

اس سے قبل ذرائع نے بتایا تھا کہ ایڈمنسٹریٹر کے لئے ایم کیو ایم کے عبدالوسیم کے نام کو حتمی شکل دی جاسکتی ہے، تاہم اب ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان معاملات طے پا گئے ہیں، ایڈمنسٹریٹر کراچی کا قرعہ ڈاکٹر سیف الرحمان کے نام نکلا ہے۔

ڈاکٹر سیف الرحمان اس وقت گورنر سندھ کے پرنسپل سیکریٹری تعینات ہیں، اور ذرائع کا کہنا ہے کہ سیف الرحمان کے سرکاری افسر ہونے کے ناطے عدالتی کارروائی کا امکان بھی کم ہوگا۔