Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the insert-headers-and-footers domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6131
گورنر سندھ نے عوامی انداز سے لیاری میں فیفا ورلڈکپ دیکھا، تصاویر و ویڈیوز | زرائع نیوز

گورنر سندھ نے عوامی انداز سے لیاری میں فیفا ورلڈکپ دیکھا، تصاویر و ویڈیوز

کراچی: فیفا عالمی کپ کے پہلے کوارٹر فائنل میں عالمی نمبر1 برازیل اور کروشیا کے درمیان مقابلےکو کراچی کے علاقہ لیاری کے مولوی عثمان پارک میں ہزاروں افراد نے بڑی اسکرین پر دیکھا۔

کھیلوں خاص طور پر فٹبال کے حوالے سے مقبول لیاری منی برازیل کی شکل اختیار کر گیا۔ ہزاروں متوالے اور چاہنے والے اپنی پسندیدہ برازیلی ٹیم کی حوصلہ افزائی کر تے رہے اور اس کے حق میں نعرے لگاتے رہے۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری بھی مقابلہ دیکھنے اسٹیڈیم پہنچے اور تماشائیوں کے ساتھ بیٹھ کر میچ دیکھا جبکہ یورپی ممالک کے سفارکار بھی اس میچ سےلطف اندز ہونے والوں میں شامل تھے۔

اہل لیاری نے اپنی فیورٹ ٹیم برازیل کی شکست قبول کر لی،کروشیا کے ہاتھوں پنلٹی شوٹ پر ناکامی کے بعد ٹیم کے مداحوں کا کہنا تھا کہ برازیل کی فٹبال ٹیم جیتے یا ہارے، ہمیں اس سے پیار ہے،ہار جیت کھیل کا حصہ ہوتی ہے،امید ہے کہ برازیل اگلا عالمی کپ جیتنے میں کامیاب رہے گا۔