کراچی: گلستان جوہر میں فیڈریشن آف پرائیویٹ اسکولزپاکستان کے وائس چیئرمین خالد رضا کے قتل کی تفتیش کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔
پولیس حکام کے مطابق ہائی پروفائل قتل کیس کی تفتیش کاؤنٹرٹیررازم ڈپارٹمنٹ کرتا ہے خالد رضا کے قتل کی ذمہ داری سوشل پر علیحدہ پسند کالعدم تنظیم کی جانب سے قبول کی گئی تھی۔
خالد رضا کے قتل میں بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ملوث ہونے کا شبہ ہےقتل میں دہشت گردی کا معاملہ سامنے آنے پر فیصلہ کیا گیا،سی ٹی ڈی کی جانب سے اب کیس پر کام شروع کیا جائے گا۔
