راولپڈی : پاکستان کی عسکری قیادت کی جانب سے سابق صدر اور سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے انتقال پر اظہار افسوس کیا گیا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز چیفس نے پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے دعاگو ہیں کہ اللہ تعالیٰ پرویزمشرف کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
