کوئٹہ: بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے گلستان روڈ پر دھماکے میں متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دھماکہ کوئٹہ کے مصروف ترین علاقے گلستان روڈ پر ہوا، جس کے بعد سکیورٹی اہلکاروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا اور دھماکے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور 3 زخمیوں کو بے نظیر اسپتال منتقل کردیا گیا۔
بتایا گیا ہے کہ دھماکہ اتنا شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنی گئی، دھماکا گلستان روڈ پر قائم موسیٰ چیک پوسٹ پر کیا گیا۔
