Notice: Function _load_textdomain_just_in_time was called incorrectly. Translation loading for the wordpress-seo domain was triggered too early. This is usually an indicator for some code in the plugin or theme running too early. Translations should be loaded at the init action or later. Please see Debugging in WordPress for more information. (This message was added in version 6.7.0.) in /home/zarayeco/public_html/wp-includes/functions.php on line 6114
دواساز کمپنیوں نے قیمتیں نہ بڑھانے پردوائیں بنانا بند کردیں |

دواساز کمپنیوں نے قیمتیں نہ بڑھانے پردوائیں بنانا بند کردیں

اسلام آباد : ادویہ ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافہ نہ کرنے پر ادویہ بنانا بند کردی ہیں۔

سیکریٹری صحت ڈاکٹر فخر عالم نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صحت کے گزشتہ اجلاس میں ادویات کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر یہ انکشاف کیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ادویات کی قیمتوں میں مہنگائی کے حساب سے اضافہ ناگزیر ہے، بھارت اور بنگلادیش میں چند ادویات کنٹرول کی جاتی ہیں۔

ڈاکٹر فخر عالم نے مزید کہا کہ بھارت اور بنگلادیش کے مقابلے میں ہم ہزاروں ادویات ریگولیٹ کر رہے ہیں۔سیکریٹری صحت نے یہ بھی کہا کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) میں 123 ادویات کی قیمتوں میں 20 فیصد اضافہ کی تجویز دی ہے۔