کراچی ; مہنگائی ہے تو کیا ہوا، صبر اور قناعت سے اس کا مقابلہ کریں۔ ایک انٹرویو کے دوران یہ متنازع بیان دینے پر اداکار شہروز سبزواری ایک بار پھر تنقید کی زد میں آگئے۔
سوشل میڈیا پر کسی نے بیان کو بے حسی کی انتہا کہا تو کسی نے کہا شرم کا مقام ہے کہ امیر بیٹھ کر غریبوں کو لیکچر دے رہے ہیں۔
مہنگائی کی چکی میں پسے عوام رعایتی آٹے کی آس میں قطار میں لگے جان سے جارہے ہیں اور شہروز کہتے ہیں کہ صبر کریں۔کوئی بولا کہ شہروز نے کریڈٹ اور ڈیبٹ کارڈ کے بعد رقم ادائیگی کا ایک اور طریقہ متعارف کروا دیا، رقم ادا کرنی ہو تو بس صبر اور شکر کا آپشن کلک کریں۔