فیصل سبزواری اور مدیحہ نقوی کا تین سال پہلے ہنی مون، تصاویر دیکھیں

کراچی: ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما فیصل سبزواری کی شادی کا کل باضابطہ اعلان ہوگیا البتہ اُن کی تین سال قبل بیرون ملک ہنی مون منانے کی تصاویر سامنے آگئیں۔

فیصل سبزواری کی اینکر پرسن مدیحہ نقویٰ سے شادی کل نہیں بلکہ 2016 میں ہوئی جسے خفیہ رکھا گیا تھا البتہ گزشتہ روز کراچی میں پرتعیش تقریب کا انعقاد کر کے اسے آفیشل کردیا گیا۔ ایم کیو ایم رہنما کے قریبی دوست نے ذرائع نیوز سے گفتگو میں یہ انکشاف کیا کہ فیصل سبزواری کی یہ دوسری نہیں بلکہ تیسری شادی ہے اُن کی پہلی اہلیہ امریکا میں اپنی تین بیٹیوں کے ساتھ مقیم ہیں۔

’’فیصل سبزواری کی دوسری اہلیہ فیڈرل بی ایریا میں مقیم جبکہ تیسری اہلیہ مدیحہ نقویٰ ڈیفنس میں مقیم اور مارننگ شو کی میزبان ہیں‘‘۔ انہوں نے بتایا کہ فیصل سبزواری اپنی اہلیہ کے ساتھ 2014 اور 2015 کے وسط میں امریکا منتقل ہوگئے تھے جس کے بعد وہاں ٹریفک حادثے کے بعد پہلی اہلیہ مشکل میں تھیں ، اسی دوران 22 اگست 2016 کا واقعہ رونما ہوا تو وہ واپس وطن آئے اور مدیحہ سے شادی کر کے ہنی مون منانے بیرون ملک گئے۔

تصاویر دیکھنے کے لیے اسکرول کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں: